سری لنکا میں پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

December 05, 2021

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے 9 کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شریک ہے۔

پاکستانی کرکٹرز محمد حفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔

کرکٹر انور علی، محمد عرفان، عثمان شنواری اور احمد شہزاد کا بھی ایل پی ایل سے معاہدہ ہے۔

سری لنکا میں پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ سیالکوٹ واقعے کے بعد کیا گیا۔