ایشین چیمپئنز ٹرافی: عمر بھٹہ کی قیادت میں قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

December 06, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان عمر بھٹہ نے کہا ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لئےاچھے نتائج کی امید ہے۔ قبل ازیں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ عمر بھٹہ کپتان ہونگے۔ ٹورنامنٹ ڈھاکا میں 14سے22 دسمبر تک کھیلاجائے گا۔20 رکنی اسکواڈ میں وقار ، عبداللہ اشتیاق ( گول کیپرز) ،مبشر علی ، عمادشکیل بٹ ، تعظیم الحسن ، محمد عبداللہ ،عقیل احمد (فل بیکس) ابوبکر محمود ، معین شکیل ،حماد الدین انجم ، غضنفر علی ، اظفر یعقوب (ہاف بیکس) ایم عمر بھٹہ (کپتان)، علی شان (نائب کپتان)، اعجاز احمد ، رانا وحید ، جنید منظور ، افراز ، احمد ندیم اور ایم سلمان رزاق (فارورڈز) شامل ہیں۔