نااہل وزیراعظم نے عوام کو مہنگائی میں پھنسادیا، نواز شریف

December 06, 2021

سرگودھا(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سرگودھا سے لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کے والد سابق رکن قومی اسمبلی و میئر چوہدری عبدالحمید کی 10ویں برسی پر ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئےکہا کہ نااہل وزیراعظم نے عوام کو مہنگائی میں پھنسادیا، نجات دلانا ہوگی،لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے، موجودہ حالات اور مہنگائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے،عوام پر مسلط نااہل وزیراعظم نے 22 کروڑ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا۔

لوگ مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔ مہنگائی عروج پراور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں نظر نہیں آ رہی ۔ جلد اس حکومت سے عوام کو نجات دلانا ہوگی کیونکہ ہرشعبہ میں پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں۔

بہت جلد ملک کے حالات بدلنے والے ہیں۔نواز شریف کا مرحوم کو اپنا وفادار ساتھی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہدری عبدالحمید وفا کا پیکر ، ملنسار ، محبت کی داستان تھے۔

انہوں نے سرگودھا کی بھرپور خدمت کی اور اب اس مشن کو انکے بیٹے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد سر انجام دے رے ہیں ، میر ا رشتہ اس خاندان سے ذاتی حیثیت کا ہے ۔نواز رشریف نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔