چاند نظر آگیا، آج یکم جمادی الاوّل

December 06, 2021

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) جمادی الاول 1443ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، کوہسار بلاک پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں اتوار کی شام 5بجے منعقد ہوا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق اسلام آباد میں چاند نظر آ گیا ہے لہذا یکم جمادی الاول 1443 ہجری آج 6 دسمبر بروز سوموار کو ہو گی۔