وزیراعظم آج کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا افتتاح کرینگے

December 06, 2021

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان آج (چھ دسمبر کو) اسلام آباد میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کھیلوں کے پروگرام کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا افتتاح کرینگے، منصوبے کے پہلے فیز میں12کھیل شامل، ایک کروڑ نوجوانوں کو سلیکشن کے عمل سے گزارا جائیگا،کامیاب جوان پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے نوجوانوں کو غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل رکھنے کیلئے چار ارب روپے کے 4 نئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس میں کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو جیسا میگا پراجیکٹ بھی شامل ہے، پاکستانی کے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر مواقع فراہم کرنے اور کامیاب بنانے کیلئے منصوبے کے پہلے فیز میں 12 کھیل ہاکی، کرکٹ، فٹ بال، ہینڈ بال، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ،سکواش، والی بال، اسکی ، جوڈو، باکسنگ اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔