پاکستان اور بھارت نے اپنے سفارتکاروں کو ویزے جاری کردئیے

December 06, 2021

اسلام آباد( فا روق اقدس/نمائندہ جنگ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد اور دہلی کے درمیان شدید تنائو کے باوجود دونوں ملکوں نے ایک بار پھر اپنے اپنے سفارتکاروں اور سفارتخانےکے متعلقہ اہلکاروں کو ویزے جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، بھارت نے 20 پاکستان سفارتکاروں اور اہلکاروں جبکہ پاکستان نے 6 سفارتکاروں اور اہلکاروں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں، سفارتی ذرائع کے مطابق ویزوں کے اجرا کے بعد ایک دوسرے کے ملک میں تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہو جائیگا، 5 اگست2019 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ سفارتی سطح پر ویزے جاری کئے گئے ہیں جو اکتوبر تک دی گئی ویزا درخواستوں پر جاری کئے گئے ہیں۔