فضل الرحمٰن کو احسن اقبال اور مصطفیٰ نواز کا جواب قابل تحسین‘فواد

December 06, 2021

اسلام آباد(ایجنسیاں‘ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سیالکوٹ واقعے پر مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کے ذمہ دارانہ بیانات کی تعریف کی ہے۔اتوارکو پریس کانفرنس میں فوادچوہدری کا کہناتھاکہ انتہا پسندی کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں‘انتہا پسندی پر وزیراعظم اورشہریوں نےجیسی مذمت کی جو کہ خوش آئند ہے جبکہ احسن اقبال اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے جس اندازمیں فضل الرحمان کے بیان کا جواب دیا وہ قابل تحسین ہے۔اتوارکو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھاکہ سیالکوٹ واقعہ پر پوری قوم متحد ہے‘انتہاءپسندی کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں، تمام سیاسی رہنما انتہاءپسندی کی حساسیت سے آگاہ ہیں،۔