کورونا مریضوں کی فہرست میں پاکستان 34 ویں نمبر پر آگیا

December 06, 2021

اسلام آباد، لاہور(نیوز ایجنسیاں)پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہونے لگی،کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان34 ویں نمبر پر آ گیا،ملک بھر میں مزید 6جاں بحق،372نئے کیسز،شرح 0.82فیصد رہ گئی،ا ین سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 372 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،مثبت کیسز کی شرح 0.82فیصد پر آ گئی۔