لاہور، ڈرائیور نے بچوں پر کار چڑھادی، ایک جاں بحق

December 06, 2021

لاہور میں تیز رفتار کار سوار نے 4 بچوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں 3 بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے سگنل کراس کررہے تھے کہ تیز رفتار گاڑی نے انہیں کچل دیا، کار سوار کو حراست میں لے لیا گیا۔