قائد اعظم کے مجسمے پر نئی عینک نصب

December 06, 2021

پنجاب کے شہر وہاڑی میں بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر نئی عینک نصب کردی گئی۔

خیال رہے کہ نامعلوم چوروں نے قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی، مجسمے سے عینک چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب چوری کے معاملے کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ملتان ڈویژن کو رپورٹ ارسال کردی تھی۔ جس میں کہا گیا کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی پڑتال کی جارہی جبکہ کیمروں کی تعداد بڑھادی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال بھی چوری ہوگئی تھی، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔