نئے چیئرمین نیب کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی

December 06, 2021

وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے سمری ایوان صدر بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے وزارتِ قانون نے اقدامات شروع کر دیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سمری ملنے کے بعد صدر مملکت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو تعیناتی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا۔