اوگرا سوئی سدرن کی مشکوک صورتحال کا نوٹس لے، اپٹما نمائندہ

December 06, 2021

اپٹما کے نمائندے نے کہا ہے کہ سوئی سدرن نے اکاؤنٹس میں منافع اچانک نقصان میں تبدیل کردیا، اوگرا اس مشکوک صورتحال کا نوٹس لے۔

گیس قیمت بڑھانے کے معاملے پر اوگرا کی سماعت ہوئی جس میں اپٹما کے نمائندے نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں نمائندے کا کہنا ہے کہ مقامی گیس کی قیمت درآمد گیس سے تقریباً سوا 2 ڈالر زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن کے اکاؤنٹس ویب سائٹ پر نہیں ڈالے جاتے، اوگرا آڈیٹڈ اکاؤنٹس کے بغیر قیمت کا فیصلہ کیسے دے سکتی ہے، ایسی صورت میں ہم حکم امتناع کیوں نہ حاصل کریں۔

اپٹما نمائندے نے یہ بھی کہا کہ سوئی سدرن نظام میں 43 ارب روپے کی گیس ضائع ہورہی ہے۔