لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری سے 10 قیدی فرار

December 06, 2021

لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں قیدی گروپوں میں جھگڑے کے دوران 10قیدی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والوں میں 2 قیدی قتل کے ملزم تھے، قیدیوں کے حملے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فرار ہونے والے قیدی کوٹ لکھپت جیل سے لائے گئے تھے، اہلکاروں نے قیدیوں کی لڑائی روکنے کیلئے دروازہ کھولا تو قیدی فرار ہوگئے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعےکی تحقیقات جاری ہیں۔