کھیلوں کی تقریبات اور سر گرمیاں

December 07, 2021

جاوید خان بدر جعفری کرکٹ کا افتتاح کررہے ہیں

زیڈ اے اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیو کراچی جیمخانہ نے الشہزاد کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر جیت لیا ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر منعقد ہوئی، مہمان خصوصی جاوید احمد خان سابق صدر کے سی سی اے زون دوتھے ، تقریب میں بشریٰ جعفری ، محمد توصیف صدیقی ، ظفر احمد ، شہزاد عالم ، ریحان صدیقی ، سید شاہد علی ، مظہراعوان ، امجد علی ، فرید الدین ، عبداللّہ نیازی ، سید طاہر علی ، عبدالصمد بلوچ ، قاری عمر ، قسمت خان اور منور صدیقی بھی شریک ہوئے نظامت کے فرائض شاہد نواب نےانجام دئیے۔

کمشنر کراچی اقبال میمن اور غلام محمد خان کے ساتھ روئنگ ریگاٹا ٹیم کا گروپ

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ شہر کراچی کی اسکولوں کی طالبات نے اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے بین الاقوامی سطح پرملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، گزشتہ ہفتے مالدیپ میں منعقدہ سہہ ملکی انٹر اسکول روئنگ ریگاٹا چمپئنز کراچی کی اسکولوں کے طلباء و طالبات کیت اعزاز میں اپنی جانب سے کمشنر آفس میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا کہ ہمارے یہ ہونہار بچوں نے نہ صرف ملک اور اپنے شہر کا بلکہ اپنے والدین اور اساتذہ کرام اور اپنے اسکولوں کا نام بھی دنیا میں روشن کیا ہے۔

الفلاح کر کٹ کلب کی تقریب میں پروفیسر سراج السلام بخاری،سید عمیر اور محمد عارف کا گروپ

اس موقع پر تقریب میں سابق ڈپٹی کمشنر ساؤتھ صلاح الدین احمد، شمسی اکیڈمی کے چیئر مین خالد جمیل شمسی، کھیلوں کی معروف سرپرست شاہدہ پروین کیانی، ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،شاہ زیب ایڈوکیٹ،ستار جاوید اور دیگر بھی موجود تھے۔

شاہ عبد الطیف بھٹائی سندھ اسپورٹس بورڈ کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر باسکٹ بال کلب نے میزبان عثمان باسکٹ بال کلب کو آرام باغ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل باؤنس وائٹ باسکٹ بال کلب کو شکست دیدی۔