سری لنکن شہری کی ہلاکت پر ڈپریشن میں ہوں، شیخ رشید

December 06, 2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر 2 دن سے ڈپریشن میں ہوں، سیالکوٹ میں جو ہوا، بہت افسوسناک ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو کل کے ضمنی الیکشن سے سبق سیکھنا چاہیے، نون لیگ کی امیدوار نے صرف 10 فیصد ووٹوں سے الیکشن جیتا، ایسا الیکشن زندگی میں نہیں دیکھا۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بریانی اور حلوہ پڑے رہے، لوگوں نے نہیں کھائے۔