شکیب الحسن کو چھٹی مل گئی

December 07, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے جمعرات کو روانہ ہورہی ہے۔ آل رائونڈر شکیب الحسن کو سیریز کے لئے چھٹی دے دی گئی ہے۔ قبل ازیں سلیکٹرز نے 20 رکنی ٹیم میں شکیب کو شامل کیا تھا، بعد ازاں چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ ٹیم کے اعلان کے ایک گھنٹے بعدشکیب نے ذاتی وجوہ کی بناء پر چھٹی کے لئے درخواست دے دی۔