2 افراد کی لاشیں ملیں، دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق

December 07, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 3 فراد جاں بحق ہو گئے، 2افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق ایرپورٹ وائرلیس گیٹ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم نوجوان جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطا بق متوفی کی عمر 16 سال ہے ،ملیر میمن گوٹھ فارم ہائو س کے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ، پولیس کے مطابق شناخت نہیں ہوسکی عمر35سال ہے ،شیرشاہ اکبر روڈ گلی نمبر 59کے قریب کرنٹ لگنے سے نامعلوم شخص جان بحق ہو گیا،علاوہ ازیں شاہ فیصل کالونی 3 نمبر چورنگی کے قریب 51 سالہ محمد ظفرشافی کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق وجہ ھلاکت معلوم نہیں ہو سکی ، ایم اے جناح روڈتاج میڈیکل کمپلیکس آغا خاں لیبارٹری سےنام معلوم سکیورٹی گارڈ کی لاش ملی پولیس کے مطابق انتائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا ہے ۔