محکمہ ثقافت وسیاحت میں کرپشن ریفرنس کی سماعت، گواہ طلب

December 07, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )احتساب عدالت نے سابق مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن روشن قناصرو و دیگر کے خلاف محکمہ ثقافت وسیاحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن ریفرنس میں نامزد ملزم کے غلام مرتضیٰ کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر استغاثہ کو ریفرنس کے گواہ کو بھی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی، دوران سماعت ضمانت پر رہا دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے،ملزم غلام مرتضیٰ کی درخواست ضمانت پر دلائل دئیے گئے۔