کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص ہلاک

December 07, 2021

کراچی کے علاقے اورنگی نمبر 5 میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ چیکنگ کےدوران موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے پاس سے پستول اور 5 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

دوسری جانب جاں بحق نوجوان کے لواحقین نے عباسی شہید اسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا، انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈاکو نہیں بلکہ طالب علم تھا۔

علاوہ ازیں کہ نیو کراچی سیکٹر 11 جی کے قریب بھی پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ 4 ملزمان فرار ہوگئے۔