شدت پسندوں کاکوئی دین ایمان نہیں ہوتا ،الطاف شاہد

December 07, 2021

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو سوگوار کردیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ دنیا بھر میں ہونیوالی نفرت انگیز کاروائیوں، انتہاپسندوں اورشرپسندوں کیخلاف پوری توانائی کے ساتھ آواز اٹھائی ہے۔شدت پسندوں کاکوئی دین ایمان نہیں ہوتا،معاشرے کے مختلف طبقات کوان کامحاسبہ کرناہوگا۔سیالکوٹ کی مقامی فیکٹری کے منیجر اورسری لنکا کے شہری کے قتل میںملوث عناصر ہمارے معاشرے کاچہرہ نہیں ہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ اسلام شروع سے انتہاپسندی کومسترکرتے آیا ہے۔بھارت میں بھی پچھلی سات دہائیوں سے انتہاپسندوں کی نرسریاں کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث مٹھی بھر انتہاپسندعناصر کااسلامیت اورپاکستانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ دنیا بھر کے زندہ ضمیر انسان اورمقتدرقوتیں عنقریب ان درندوں کو کٹہرے میں بے رحم انصاف کاسامنا کرتے ہوئے دیکھیں گی ۔انہوں نے کہا کہ فرمان مصطفی ؐ کی روشنی میں کسی انسان کاناحق قتل بیشک پوری انسانیت کاقتل ہے ،خواہ اس کاتعلق کسی بھی مذہب سے ہو ۔