آصف براہٹلوی سے والدہ کی وفات پرفیصل محمود ودیگر کی تعزیت

December 07, 2021

برمنگھم ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور کنزرویٹو پارٹی کے برمنگھم سٹی کونسل سے امیدوار فیصل محموداور دیگر امیدواران واجد برکی، شاہنواز کیانی،عادل اعظم،عابد خان،تنویر چوہدری اور آسیہ حسین نے مشترکہ تعزیتی بیان میں برمنگھم میں نمائندہ روزنامہ جنگ اور جیو آصف محمود بڑاہٹلوی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک وتعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور مرحومہ کے لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمکرے۔