مانچسٹر سٹی سینٹر میں ایک شخص ٹرام کی ٹکر لگنے کے بعد ہلاک

December 07, 2021

لندن (پی اے) مانچسٹر سٹی سینٹر میں ایک شخص ٹرام کی ٹکر لگنے کے بعد ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ایک راہ گیر اتوار کے روز برطانوی وقت کے مطابق تقریباً 23:10 بجے ڈینس گیٹ۔کیسل فیلڈ میٹرو لنک سٹاپ پر آنے والی ٹرام کی زد میں آیا۔ ایمرجنسی سروسز نے اسے طبی امداد فراہم کی مگر وہ جائے وقوع پر ہی چل بسا۔ سارجنٹ میتھیو ویگیٹ نے کہا کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ تھا اور یہ جاننے کے لئے انکوائری کی جا رہی ہے کہ حادثہ کس طرح پیش آیا۔ اس وقت تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے جبکہ پولیس نے اپیل کی ہے کہ حادثہ سے متعلق اگر کسی عینی شاہد کے علم میں کوئی بات ہے تو وہ سامنے آ کر پولیس کی مدد کریں۔