سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو کڑی سزادی جائے، علمائے کرام

December 07, 2021

برمنگھم ( نمائندہ جنگ) پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے۔ سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ واقعہ بیمار ذہین کی عکاس ہے۔واقعہ سیرت نبوی ؐکے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے سیالکوٹ میں فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو توہین رسالت کے الزام میں زندہ جلا کر ہلاک کر دینے والے المناک سانحہ کے خلاف راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ کی میزبانی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے برٹش علماء اکرام نے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کو قانون ہاتھ میں لے کر توہین رسالت پر فیصلہ سنا نے کاحق نہیں اور اس کے لئےریاست اور عدالتیں موجود ہیں ۔پیر نیاز الحسن،مولانا سید ظفر اللہ شاہ ، مولانا امداد الحسن نعمانی، پیر طیب الر حمٰن ،مولانا ظفر عباس ، مولانا سرفراز مدنی ، مفتی حنیف حسینی ، مولانا طارق مسعود، علامہ ساجد ظفر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیق کی جائےاور مجرموں کو سخت سے سخت دی جائے ۔