دنیا میں وہی ملک چلتے ہیں جہاں مذہبی انتہاپسندی نہ ہو،تجزیہ کار

December 07, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال پرویز خٹک نے سیالکوٹ واقعہ کو ”نوجوانوں کی جذباتیت“ قراردیدیا، کیا وزیردفاع کا بیان پارٹی کا پالیسی بیان ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پرویز خٹک کا سیالکوٹ واقعہ کو نوجوانوں کی جذباتیت قرار دینا پارٹی پالیسی نہیں ہے

دنیا میں وہی ملک چلتے ہیں جہاں مذہبی انتہاپسندی نہ ہو، حسن نثار نے کہا کہ پرویز خٹک کا بیان تبصرے کے قابل بھی نہیں ہے

اس کے لئے ناگوار اور شرمناک جیسے لفظ بہت نرم اور معصوم ہیں، یہ ایسےشخص ہیں جو جذبے اور پاگل پن میں فرق نہیں جانتے، ایسے ہی خیالات کی وجہ سے سیاستدانوں کی رہی سہی عزت بھی خاک میں مل گئی ہے۔