محمد میاں سومرو کے بھانجے کی آصف زرداری سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

December 07, 2021

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی کا امکان،وفاقی وزیر کے بھانجے کی سابق صدر سے ملاقات اور صوبائی مشیر کی سابق اسپیکر سے اچانک کی جانیوالی تعزیت کے فوٹو وائرل ہونے کے بعد ضلع کی سیاست میں ہلچل مچ گئیتفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی کا امکان روشن ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کے بھانجے جواد سہراب ملک کی سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات اور صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کی اچانک سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو سے تعزیت کے فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے، لوگوں کی جانب سے ان تصاویروں پرسوشل میڈیاپر دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں،صوبائی مشیر کے قریبی عزیزغضنفر علی جکھرانی نے رابطے پر بتایا کہ صوبائی مشیر نیاالٰہی بخش سومرو سے کراچی کی رہائش گاہ میں بیٹی کی وفات پر تعزیت کی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر کی ہمشیرہ ملیحہ ملک نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی حریف عجیب سیاست کررہے ہیں دو سال بعد زبردستی کی تعزیت اور عیادت سمجھ سے باہر ہے مخالفین کو کچھ پلے نہیں پڑیگا۔