ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کا اولین فریضہ ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

December 07, 2021

لاہور(خبر نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ باغبان پورہ لاہور کی دعوت پر علاقہ بھر کے علماء، قراء اور کارکنان ختم نبوت کا اجلاس جامع مسجد امن باغبانپورہ لاہور میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سرپرست لاہور قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمدزبیرجمیل، مولانا وقار احمد، مولانا محمد نوید، حافظ اخلاق احمد، مولانا فرحان، مولانا ماجد نواز، پروفیسر عبدالرحمن ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں 12دسمبر کو سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس ومفسر قرآ ن سیمینار تیاری اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کئی ایک کمیٹیاں بنائی گئیں۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر ،مولاناعبدالنعیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کا اولین فریضہ ہے اس ڈیوٹی کو نبھانا یہ ہر مسلمان پر لازم ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام،عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کے تحفظ کے لیے اپنی اپنی جدوجہدکو تیزکرنا ہوگا۔