پیپلز پارٹی نے ثابت کر دیا وہ لاہور میں زندہ ہے، بیلم حسنین

December 07, 2021

لاہور (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ لاہور میں زندہ ہے۔ آئندہ الیکشن لاہور میں ہمارا ہو گا، ہماری قیادت نے بھر پور تیاری کر لی ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیلم حسنین نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی ہمارا مقدر ہے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ لاہور میں ن لیگ نے حسب روایت دھاندلی کی اور ووٹ خریدے مگر اب پیسے کی سیاست نہیں چلے گی۔