پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کے سالانہ اجلاس عام میں نئی مجلس عاملہ اور عہدیداران کا انتخاب

December 07, 2021

کراچی(پ ر) پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کی مجلس عالمہ کا 24واں اجلاس ہوا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قمر عباس نے انڈسٹری کو درپیش مسائل پر ارکان کی توجہ مبذول کرائی اور 2022کیلئے ایجنڈا بھی پیش کیا گیا۔بعدازاں پروجیکٹ ہیڈ اور جنرل مینجر افشیں رضوی نے بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران 14 ارکان پر مشتمل کونسل اور اس کے عہدیداران کا انتخاب بھی کیا گیا۔ ڈاکٹر زیلف منیر کو کونسل کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا۔خالد فرید کو بطور وائس چیئر،فرحین سلمان کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ آصف عزیزد کو گورنمنٹ ریلیشنز کمیٹی کا چیئرمین ،فیصل رانا کو ریجنل کمیٹی کا نیا چیئرنامزد کیا گیا