تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ،ترجمان ایکسائز

December 07, 2021

لاہور (نیوزرپورٹر)ایکسائز پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں، سیکرٹری ایکسائز وقاص علی اور ڈی جی ایکسائز رضوان اکرم شیروانی کی نگرانی میں صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کیا جا رہا ہے، ڈائریکٹر تنویر گوندل اور ای ٹی او منظر خالد نے راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں چیکنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ای ٹی او منظر خالد کی قیادت میں ایکسائز ٹیم نے وومن یونیورسٹی کی چیکنگ کی ،یونیورسٹی انتظامیہ نے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا ۔