صنفی ناانصافی کے خاتمے کیلئے سب کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی

December 07, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) عورت فائونڈیشن اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کے تعاون اور زیراہتمام ’’صنفی انصاف کے فروغ‘‘ کے موضوع پر 3روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں گورنمنٹ کے ادارے۔ محکمہ پولیس۔ سوشل ویلفیئر پروسکیوشن۔ لوکل گورنمنٹ۔ دارالامان۔ کرائسس سنٹر ٹریفک پولیس۔ خواجہ سراء۔ وکلاء اور سول سوسائٹی کے افسران نے شرکت کی اور خواتین سہولت ڈیسک ملتان کے قائم کرنے اور تربیت کا بنیادی مقصد تشدد سے متاثرہ عورتوں،بچوں اور خواجہ سرا کو قانون کے ذریعے انصاف فراہم کرنے والے اداروں تک رسائی کے طریقہ کار کی معلومات دیں۔ ورکشاپ میں ایس ایس پی نعیم شاہد ۔ ممبر پنجاب بار کونسل جعفر طیار بخاری نے خطاب کیا اور اداروں کی مدد کے تعاون کا یقین دلایا، ورکشاپ میں انجم رفیق، وحید احمد ، نبیلہ شاہین اور معظم حسنین ایڈووکیٹ جینڈر ڈسک آفیسر ملتان نے کہا کہ صنف کی بنیاد پر کئے جانے والے مظالم اور ناانصافی کے خاتمے کیلئے ہر ادارے اور افراد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی تاکہ ہم عورتوں بچوں اور محروم طبقات معذوروں خواجہ سرا کو انصاف دلائیں۔