12 ملزمان گرفتار، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج

December 07, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے جن سے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔شراب پی کرغل غپاڑہ کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافرادکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم کو فرارکروانے کے الزام میں دہلی گیٹ پولیس نے دوافراد کو گرفتار کر کےمقدمات درج کرلئے ۔شہری کی رقم خوردبردکرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔