200 لٹر ملاوٹی دودھ تلف،1لاکھ80 ہزار روپے جرمانے عائد

December 07, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعدد فوڈ یونٹس کو 1لاکھ 80 ہزار 500 روپے جرمانے۔200لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔ ملتان میں 2 بیکریوں کو 70ہزار روپے جرمانے کیے گئے۔ملتان ہی میں مزید 2بیکریز کو صفائی کے انتظامات نہ ہونے پر24,000روپے جرمانے کیے۔وہاڑی میں کچی پکی روڈ اڈہ لڈن میں ملک کلیکشن سنٹر کو 12 ہزار روپے جرمانہ اور 200 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ مزید خانیوال میں ریسٹورنٹ کو رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔