اراکین اسمبلی کی سکیموں میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

December 07, 2021

ملتا ن ( سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز ضلعی محکموں کے ہمراہ ایم پی اے سلیم لابر کے حلقے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے حلقہ 212 سلیم لابر نے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مسائل بیان کئے ڈپٹی کمشنر نے واسا اور روڈز کی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کی سکیموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام کو براہ راست ریلیف دیا جاسکے۔