ایم کام امتحان 30 دسمبر کو ہوگا

December 07, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریاکے زیر انتظام ایم کام حصہ اول و دوئم کا پہلا سالانہ امتحان 30 دسمبرکوشروع ہوگا ۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق امیدواروں کو رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ کالج کے توسط سے مخصوص Login کے ذریعے امتحان کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔