گھر سے فرار، بھیک مانگتے 6 بچےحفاظتی تحویل میں لے لیے گئے

December 07, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے اور بھیک مانگتے 6 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، ترجمان کے مطابق حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 11سالہ مزمل، 12 سالہ مبشر، 6 سالہ بلوچ، 8 سالہ مدثر، 9 سالہ ارشاد، 12 سالہ اسلم شامل ہیں بچوں کو نادرن بائی پاس، بوسن روڈ، جنرل بس اسٹینڈ اور وہاڑی چوک سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔