صارفین گھروں کے قریب بجلی کی تاروں کی اطلاع دیں، آئیسکو چیف

December 07, 2021

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ صارفین اور لائن سٹاف کی زندگیوں کو بجلی کے حادثات سے محفوظ رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ آئیسکو چیف نے بتایا کہ خصوصی مہم کے دوران گھروں کے قریب سے گزرنے والی تاروں، ٹیڑھے اور بجلی کےکمزور پولوں کے8680پوائنٹس کی نشاہدہی آئیسکو کی فیلڈ فارمیشنز اور صارفین نے کی جن پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے7803خطرناک پوائنٹس کو محفوظ بنایا جا چکا ہے۔ آئیسکو کے صارفین گھروں کے نزدیک سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کی اطلاع متعلقہ ایس ڈی او آفس یا سینٹرل کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل آئیسکو کو دیں۔