خاتون کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے دو ملزم گرفتار

December 07, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلحہ کے زورپر رقم چھننے اورخاتون کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس کو خاتون نے درخواست دی تھی کہ شادی کے فنگشن کے بعد راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئے تو راستہ میں 4افراد نے انہیں روک کر گن پوائنٹ پر ان سے رقم چھینی اور (ص) کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے 2ملزموں نومی خان اورسبطین محمود کو گرفتارکر کے 9ہزار 100روپے اوراسلحہ برآمد کر لیا۔ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔