سی ڈی اے آپریشن ، غیر قانونی تعمیرات، سٹال مسمار، سامان ضبط

December 07, 2021

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ نے پیر کے روز سیکٹر G-7میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن میں G-7/2 میں سی ڈی اے سہولت سنٹر کی عمارت کے عقب میں واقع مزید 15 غیر قانونی کمرے، 7 باتھ روم، 8چار دیواریاں، 5کچن اور 2فینسز مسمار کر دیں ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی سی ڈی اے کے اہلکاروں کی معاونت کے لئے موجود تھی۔ لہتراڑ روڈ پر بنک اسٹاپ بجانب نیلور پر روڈ کے دونوں اطراف قائم کئے گئے درجنوں اسٹال بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردئیے گئے ، دوران آپریشن تجاوزات کنندگان کا 2 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔