ینگ پارلیمنٹرین فورم کے انتخابات کی تاریخ تبدیل‘ اب 23دسمبر کو ہونگے

December 07, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے انتخابات جو 13دسمبر کو ہونا تھے اب 23دسمبر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ینگ پارلیمنٹرین فورم کے پیٹرن ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے چیمبر میں 9سے 5بجے تک ہونگے۔ انتخابات میں تبدیلی او ائی سی وزرائے خارجہ کی پاکستان میں ہونیوالی کانفرنس اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے کی گئی ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ینگ پارلیمنٹرین فورم کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست کی بھی منظوری دے دی ہے ۔