بجلی کی قیمت میں اضافہ IMF کی غلامی کا ثبوت ہے، شہباز شریف

December 07, 2021

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں پونے 4 روپے اضافہ ظلم اور آئی ایم ایف کی غلامی کا ثبوت ہے۔

ایک بیان میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات بجلی بن کر معیشت پر گر رہے ہیں، بجلی، پیٹرول، گیس میں اضافہ اور ٹیکسوں کو بڑھانا آئی ایم ایف کی غلامی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومتی سوچ اور اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور سیلز ٹیکس کا نفاذ کرکے غریبوں کا مذاق اڑایا گیا۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔