وفاقی کابینہ کی سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

December 07, 2021

وفاقی کابینہ اجلاس میں سیالکوٹ میں متشدد ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن فیکٹری منیجر کے قتل کے واقعے پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں پریانتھا کمارا کے ہجوم کے ہاتھوں قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اجلاس میں سیالکوٹ واقعے پر بریفنگ بھی دی گئی، جس پر کابینہ ارکان نے کہا کہ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن منیجر کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔