لاہور: طالبہ سے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر زیادتی، ملزم گرفتار

December 07, 2021

لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم طالبہ کا پڑوسی ہے، جس نے اُسے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

لاہور کے علاقے سندر میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر زیادتی کی گئی۔

متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزم حیدر نے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اُسے راستے سے اغوا کیا۔

طالبہ کے مطابق ملزمان نے نامعلوم مقام پر زیادتی کی اور سادہ کاغذ پر دستخط کروالیے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر دو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔