کراچی: 16سالہ لڑکے کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس کا موقف کمزور ہے، ڈی آئی جی ویسٹ

December 07, 2021

ڈی آئی جی ویسٹ زون ناصر آفتاب نے اورنگی ٹاون میں 16 سالہ لڑکے ارسلان محسود کے قتل کے معاملے میں پولیس کا موقف کمزور قرار دیدیا۔

ارسلان کو فائرنگ کرکے جاں بحق کرنے کے واقعے میں ڈی آئی جی ویسٹ زون ناصر آفتاب نے بیان دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پولیس کا موقف کمزور ہے، ابتدائی تفتیش میں سامنے آگیا کہ بچے ٹیوشن پڑھ کر جارہے تھے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے مزید کہا کہ زخمی بچے کا کہنا ہے کہ روکے جانے پر یہ سمجھے کہ کوئی چھینا جھپٹی یا موٹر سائیکل چھیننے کا واقعہ نہ ہو۔