وکی کوشل نے فلمی کیریئر کا آغاز بطور معاون ہدایتکار کیا

December 07, 2021

کترینہ کیف کے ہونے والے شوہر 33 سالہ وکی کوشل کے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوا، پھر وہ بہت زیادہ ڈیمانڈنگ اداکار بن گئے۔ یعنی انھیں کافی زیادہ فلمیں ملنے لگیں۔

یاد رہے کہ انھیں 2019 کی فلم ’اُوڑی‘ میں پرفارم کرنے پر نیشنل ایوارڈ فار بیسٹ ایکٹر سے نوازا گیا۔

وکی کوشل نے فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر انوراگ کشیاپ کے ساتھ 2012 کی کرائم فلم گینگ آف واسع پور میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شروع کیا۔

پھر اسی سال کے اواخر میں انھوں نے کشیاپ کو پروڈکشن کی فلم ’لوو شوو تے چکن کُھرانا‘ میں مختصر کردار ادا کیا، جو اداکار کُنال کپور کے لڑکپن کا کردار تھا۔

پھر 2015 میں انھوں نے نیرج غوانز کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم مسان میں اداکارہ شویتا تریپاٹھی شرما کے ساتھ لیڈ رول کیا، جس میں انھیں کافی شہرت کے ساتھ کافی ایوارڈز بھی ملے۔

سن 2018 تو گویا ان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوا اور انھوں نے ڈیجیٹل ورلڈ کے رومانٹک کامیڈی لوو پر اسکوائر فوٹ میں پرفارم کیا، جہاں ان کے کام کو بہت پسند کیا گیا۔

بعدازاں انھوں نے عالیہ بھٹ کے مقابل میگھنا گلزار کی فلم رازی میں ہیرو کا کردار ادا کیا، اس فلم سے وہ بالی ووڈ کے مرکزی دھارے میں شامل ہوگئے۔ بعد میں انھوں نے سردار ادھم میں کام کیا۔

اس وقت وہ ششانک کھیتان کی فلم گوندا میرا نام،میگھنا گلزار کی سام بہادر اور لکشمن اوتیکر کی فلم جس کے ٹائٹل کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، ان فلموں کی ریلیز کے منتظر ہیں۔