نازیبا ویڈیوز کیس، تمام متاثرہ اداکارائیں میری بہنوں کی طرح ہیں، خوشبو

December 08, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چند روز قبل سوشل میڈیا پر پاکستان کی اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے کا معاملہ پیش آیا تھا۔اس معاملے میں مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت کاشف چن کے نام سے کی گئی ہے۔ اس ملزم کے انکشاف کے مطابق اس نے تمام ویڈیوز اداکارہ خوشبو کے کہنے پر بنائی ہیں جس کے لئے اسے بھاری معاوضہ بھی دیا گیا تھا۔تاہم اداکارہ خوشبو کا کہنا ہے کہ ان الزامات کی بنیاد پر میری عزت کو اچھالا جارہا ہے کیونکہ تمام متاثرہ اداکارائیں میری بہنوں کی طرح ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ میری تربیت نہیں ہے کہ میں اس قسم کا کام کروں البتہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی گزارش ضرور کرونگی۔