کترینہ کیف اور وکی کی سال کی مہنگی ترین شادی، علی ظفر مدعو

December 08, 2021

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا جبکہ جوڑا شادی کیلئے راجستھان پہنچ گیا ہے، سال کی مہنگی ترین شادی میں دلہا دلہن کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال ہوگا جبکہ دلہا سات سفید گھوڑوں کے ذریعے اپنی دلہن لینے آئیں گے، مہمانوں کی فہرست انتہائی مختصر ہے، پاکستان سے صرف ایک اداکار و گلوکار علی ظفر مدعو ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کی شادی پر ان کے پرانے دوست سلمان خان کے گارڈز شادی کی سکیورٹی دینگے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے پرسنل گارڈ شیرا کی ٹیم نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے سکیورٹی فراہم کی ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے کترینہ اور وکی کوشل کی کورٹ میرج ہونے کا دعوی بھی کیا ہے جبکہ کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ بھارت کے معروف پپرازی وائرل بھیانی کی پوسٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ شادی 2 مختلف طریقوں سے انجام پائے گی، پہلے طریقے میں 7پھیروں کے ساتھ ہندوانہ رسم و رواج کے تحت شادی کی رسم ہوگی جب کہ دوسرے طریقے میں وائٹ ویڈنگ کے تحت کترینہ اور وکی شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔شادی کی تقریب میں کسی قسم کی بھی فوٹو گرافی پر پابندی ہوگی جبکہ جوڑے کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی ہوگی۔شرکت کرنے والے مہمان تقریب کے دوران کسی سے فون پر بات نہیں کریں گے۔