السعودیہ ایئرلائن کا یومیہ 500 پروازیں چلانے کا ریکارڈ

December 08, 2021

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب کی قومی ایئرلائن السعودیہ نے عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے یومیہ پروازوں کی تعداد میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق السعودیہ ایئرلائن نے 4 دسمبر کو 507 پروازیں چلائیں۔