جمال خشوگی کا قتل، فرانس میں ایک شخص گرفتار

December 08, 2021

پیرس (جنگ نیوز) معروف صحافی جمال خشوگی کے قتل کے الزام میں عائدالتعیبی کو فرانس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمال خشوگی کے قتل کے الزام میں ترکی کو 26 افراد مطلوب ہیں۔ 33 سالہ ملزم خالد کو چارلس ڈیگال ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ خشوگی کو قتل کرنے والے اسکواڈ کا رکن تھا ۔ مقتول خشوگی بڑے نقّاد رہے انہیں اکتوبر 2018ء میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ترکی کا کہنا ہے کہ خشوگی کو اعلیٰ ترین سطح پر احکامات ملنے کے بعد قتل کیا گیا۔