ایس کے نیازی قابل انسان، ملکی سلامتی اور جمہوریت کیلئے انکی کوششیں مثالی اور قابل تعریف ہیں، چیئرمین نیب

December 08, 2021

کراچی(جنگ نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز اور سی ای او روز گروپ سردار خان نیازی کو صحافتی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئےملکی سلامتی اور جمہوریت کے لئے انکی کوششوں کو مثالی اور سود مند قرار دیا ۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی کو عظیم الشان صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سردار خان کی ذہانت پر کوئی ابہام نہیں ،وہ ایک قابل انسان ہیں،میں ان کی قدر کرتا ہوں جمہوریت کے لئے ان کی کوششیں ثمر آور ثابت ہوئی ہیں جو قابل تعریف ہیں۔