کورونا کے باعث بچوں کی پڑھائی کو شدید نقصان پہنچا، عالمی بینک

December 08, 2021

نیو یارک (آئی این پی)کورونا وائرس کی وباء نے دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم و تربیت کو توقعات سے کہیں زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ عالمی بینک نے ایک نئی رپورٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی کروڑوں بچے اسکولوں میں جانے سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسے بچوں کا تناسب تقریباً 70 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، جو دس سال کی عمر تک سادہ متن کو پڑھنے اور سمجھنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ عالمی بینک کے مطابق بند اسکولوں سے متاثر ہونے والے بچے مجموعی طور پر اپنی زندگیوں میں 17ارب یورو کا نقصان اٹھا سکتے ہیں۔